• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایگری بزنس ریفرنس گروپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر منور کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، وائس چانسلر لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی ملتان اور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نےکہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے تحقیق اور نجی شعبے کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے، زرعی میدان میں جدت، کاروباری سرگرمیوں اور باہمی تعاون کوفروغ دینا چاہیے۔
ملتان سے مزید