• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کرسچن میرج ایکٹ میں 153 سال بعد بنیادی تبدیلیوں کیلئے بل تیار

لاہور (این این آئی) پنجاب میں کرسچن میرج ایکٹ میں153سال بعد بنیادی تبدیلیوں کیلئے بل تیار کر لیا گیا۔مجوزہ بل کے تحت دولہا دلہن کا مسیحی ہونا لازم قرار،بل میں شادی کی عمر18سال ، رجسٹریشن لازمی،رجسٹرڈ چرچز کو نکاح کی اجازت کی تجویزدی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں کرسچن میرج ایکٹ میں153سال بعد بنیادی تبدیلیوں کیلئے بل تیار کر لیا گیا۔ مجوزہ کرسچین میرج ایکٹ بل2026ء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسیحی برادری کی بہتری پر خصوصی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ،مجوزہ بل پنجاب اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحیثیت پرائیویٹ ممبر جمع کرادیا۔

ملک بھر سے سے مزید