• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کا آج سے آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچویں سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کا آغاز ہفتہ 11اپریل سے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں ہوگا۔خصوصی بچوں کا یہ اجتماع 12اپریل تک جاری رہے گا جس میں سندھ بھر کے 400 سے زائد اسکاؤٹس اور بچے شرکت کریں گے۔اگنوری میں اسپیشل بچوںکیلئے سولرانرجی ،بغیر برتنوں کے کھانا پکانا ، رسہ کشی ، بلائنٹ کرکٹ، بلائنٹ ریس،تائی کوانڈو،اسکرین پرنٹنگ، دستکاری، ایڈونچل ٹریل، فرسٹ ایڈ، آگ بجھانا، نعت خوانی ، حسن قرأت ، قومی نغموں کے مقابلہ جات ، ٹیبلوز، کیمپ فائر اور دیگر سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب ہفتہ 11اپریل کوسہ پہر3بجے اور اختتامی تقریب اتوار 12اپریل کو شام4 بجے منعقد ہوگی۔ جبکہ دن بھر کی سرگرمیاں صبح 9بجے سے رات10بجے تک جاری رہیں گی اس کے علاوہ کیمپ فائر ، ٹیلنٹ شوہفتہ11اپریل کی شب ہوگا ۔

ملک بھر سے سے مزید