کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی حملےمیں تیسری جماعت کی طالبہ سمیت 4فلسطینی شہید ، کلاس کے دوران طالبہ ریتاج کو نشانہ بنایا گیا، صہیونی حملے میں شہید قطری میڈیا نمائندے کی تدفین کردی گئی،ادھر اسرائیل نے مغربی کنارے میں 34نئی یہودی بستیوں کی منظوری دیدی ہے ،فلسطینی دفتر نے اقدام کی شدید مذمت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی حصے بیت لہیہ میں بدھ کے روز کلاس کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے تیسری جماعت کی طالبہ ریتاج ریحان شہید ہو گئی، جس کے نتیجے میں اس کے ہم جماعت شدید صدمے کا شکار ہوئے۔ صحت اور تعلیمی حکام کے مطابق اسی دن شمالی غزہ کے جبالیا کے ہسپتال کے قریب دو افراد اور جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک شخص فضائی حملوں میں شہید ہوئے، جس سے بدھ کے روز مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی۔