• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری، تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس لینے پر غور، جنگ میں تباہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی جائیگی،عمان نے ٹول ٹیکس تجویز مسترد کر دی، یورپی یونین کا شدید ردعمل، اقدام کی سختی سے مخالفت کردی۔ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کا 20 فیصد گزرتا ہے ، عالمی توانائی بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ خلیج میں واقع ہرمز راستے میں جہاز رانی کی مکمل آزادی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کا ٹول یا ادائیگی نہیں ہونی چاہیے، ایران نے جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کیلئے نیا پروٹوکول جاری کرتے ہوئے جہازوں سے گزرنے پر فیس لینے اور مخصوص راستے اختیار کرنے کی شرط عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر مخالفت سامنے آ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید