• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گوالمنڈی پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گوالمنڈی پولیس اسٹیشن پر موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ،بم تھانے کے اندرونی گیٹ کے قریب گرا، حملہ آور فرار، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش شرو ع،پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار گزشتہ روز گوالمنڈی پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم تھانے کے اندرونی گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گیٹ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد عابد شدید زخمی ہو گیا تھانے کے عملے نے فوری طور پر زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید