اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان میں امریکہ ایران مزاکرات بڑی سفارتی کامیابی، پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایران امریکہ عبوری جنگ بندی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر خوشیاں،مسیحی برادری کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پیپلز پارٹی اسلام آباد کے رہنماؤں بط الحیدر بخاری اور مرکزی اقلیتی رہنماء راشد چوہان،نرگس فیض ملک،شکیل عباسی ایڈووکیٹ، پاسٹر زاہد،پاسٹر قیصر نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کوخراج تحسین کیا۔