اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید عطا اللہ شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں جن کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے اوگی، مانسہرہ میں ادا کر دی گئی،اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین عبدالرحمان عاصی، منیر اختر بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے کہا کہ سید عطا اللہ شاہ اور ان کے خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔