• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، ملزمان کی فائرنگ سے مسجد سے نکلنے والا شخص جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون فاروق اعظم مسجد کی دہلیز پر جمعہ کو نماز فجر کے وقت موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ ریحان ولد غلام نبی جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے،مقتول کو سر پر ایک گولی ماری گئی ہے،مقتول سیکٹر فائیو سی ون رحمانیہ موڑ کے قریب کا رہائشی ، 6 ماہ قبل شادی کی تھی جسے وہ بچپن سے پسند کرتا تھا ،پولیس نے بتایا کہ خاتون کا پہلے شوہر سے 12 سال کا بیٹا ہے تاہم خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر ریحان سے شادی کر لی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو اس کے پہلے شوہر نے ہی قتل کیا ہے،مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن بھی بتایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید