• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 7 زخمیوں سمیت 12 گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک اور 7 زخمیوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے سرسید چوک عندلیب سوسائٹی اسکیم 33 میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان احمد، کالا خان ، حضرت خان اور بختیار کو گرفتار کرکے دو پستول پستول ، چھینے گئے موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی،بوٹ بیسن پولیس نے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان غلام رسول ، خالد حسین اور سمیر علی کو کو گرفتار کرکے 3 موبائل فونز ،2 موٹر سائیکلیں اور 3 پستول برآمد کرلئے ،عزیزآباد پولیس نے یاسین آباد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد کریسٹوفرعرف کریسٹو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، نقد رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی، نیو کراچی پولیس نے سیکٹر الیون آئی ٹاؤن آفس حافظ جی مزار کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان شاہد اور فیصل رضا کو گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی، نیو کراچی پولیس نے سیکٹر الیون سی تھری نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی محمد اسحاق کر گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی،شرافی گوٹھ پولیس نے محمد سٹہ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں زخمی سمیر کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی ، دریں اثنا ابراہیم حیدری پولیس سے مبینہ مقابلے میں رحمن ولد شفیق ہلاک ہوگیا ، مطابق علی اکبر شاہ مزار کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو مسلح ملزمان نے پولیس پر آندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا،ہلاک ملزم سے اسلحہ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید