• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ عالمی سطح پر مضبوطی سے ابھر رہا ہے،آج پوری دنیا میں شاباش پاکستان کی صدا گونج رہی ہے اور پاکستان سفارتکاری کا سلطان، امن کا پہچان و ضامن اور سب کا مان بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد گوجرانوالہ ایکسپو 2026 کے افتتاح کے موقع پر کیا، تقریب میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں ، ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ناصر حسین شاہ نے ایکسپو میں قائم مختلف صنعتی و تجارتی اسٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و استحکام کو فروغ ملا ہے اور یہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں عالمی تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید