• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ، سالانہ امتحانات کا آغاز، شیڈول کے مطابق اختتام ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9:30سے 12:30بجے تک دہم جماعت کیلئے سائنس گروپ کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)کا پرچہ(دوم) جبکہ شام کو 2:30بجے سے 5:30 تک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ دہم جماعت جنرل سائنس کا (پرچہ دوم) ہوا، ان دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت پرختم ہوئے،چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو بورڈمیں بنائے گئے مانیٹرنگ سیل سے براہ راست تمام امتحانی مراکز پر پرچوں کی ترسیل کی خود نگرانی کرتے رہے،امتحانی مراکز پر کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری طو ر پر ازالہ کیا گیا،بورڈ کے چیئرمین وناظم امتحانات اور دیگر افسران نے صحافیوں کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پائلٹ سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر 3کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، چیئرمین بورڈ نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید