کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آ کر 3افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کریم آباد پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 26 سالہ عبداللہ جاں بحق اور 22 سالہ رضا زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، لیاری ایکسپریس وے گلبائی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہ گیر جاں بحق ہو گیا ، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی کی عمر 30 برس کے قریب ہے تاہم فوری شناخت نہیں ہوسکی ،۔پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، دریں اثنا ایئر پورٹ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔