• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن بائی پاس کے قریب ملنے والی جھلسی ہوئی لاش کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس سہراب رندھ گوٹھ کے قریب سے گزشتہ روز نوجوان کی ایک سے دو روز پرانی جھلسی ہوئی ناقابل شناخت لاش ملی تھی، مقتول کی شناخت 29 سالہ فیضان ستی عرف فیضی ولد شیراز اختر کے نام سے کرلی گئی ہے،مقتول سیکٹر فور جی سعید آباد کا رہائشی ، ایک بیٹی کا باپ اور گڈز ٹرانسپورٹ لیبر اسکوائر سائٹ ایریا میں بحیثیت منشی کام کرتا تھا،مقتول کے والد نے پولیس کوبتایا کہ ان کا بیٹا 8 اپریل کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اپنی بیوی کوسسرال گلشن غازی چھوڑنے گیا تھا گھر واپس نہیں آیا،پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نوجوان کواغوا کے بعد قتل کیا اور شناخت چھپانے کے لیے لاش کوجلا دیا تھا ، بظاہر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید