کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) فیفا سیریز فٹ بال میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ12 اپریل کو موریطانیہ کے خلاف کھیلے گی۔ آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز میں اپنے پہلے میچ میں ٹیم نے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8-0 کی تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑی اور کوچ سیریز کے دیگر میچوں میں بھی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے شاندار فتح کو وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے نام کر دی ہے۔ ہماری لڑکیوں نے فٹ بال کے میدان میں جو تاریخ رقم کی ہے۔ ہم اس جیت کو اپنی قیادت کی لگن اور مخلصانہ کوششوں کے نام کرتے ہیں۔ پاکستان میں خواتین کے فٹ بال کا سنہرا دور شروع ہو رہا ہے۔