لاہور(خصوصی رپورٹر)77 ارب سے شروع کیا جانے والا وزیر اعلی پنجاب کا لوکل روڈ پروگرام بر ق رفتاری سے جاری ہے . اس ضمن میں ایک اہم جائزہ اجلاس صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی اور 1530 اسکیموں کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی-صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مت بتایا کہ 77 ارب کے اس پروگرام پر اب تک تقریباً 7 ارب روپے خرچ کر دئیے گئے اور صوبہ بھر میں 1530 شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے..سوہنے پنڈ سوہنیاں راہوں پروگرام سے گاؤں کی شاہراہوں کی بحالی جاری ہے -انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا گاؤں کے باسیوں کو بہترین شاہراہیں دینے کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے. ماہ جون تک اس منصوبہ کو مکمل کیا جائے گا ۔