ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وائس چیئرمین ملک طاہر ڈوگر کی جانب سے ملتان شہر کے تاجر نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں ملتان شہر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ملتان میں بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کی جانب سے تاجر قیادت کے انتخاب کے لیے منعقد ہونیوالے الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ ملتان شہر کی تاجر قیادت کا انتخاب بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہیے اور ایسے نمائندوں کو منتخب ہونا چاہیے جو تاجروں کے ساتھ ہمت و حوصلہ سے چل سکیں، اختلاف رائے ہر امیدوار کا حق ہے، یہ کوئی دشمنی نہیں، اس موقعے پر دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔