خیرپور(غلام عباس بھنبھرو) کے ٹی میر محمد اور گوٹھ ایوب خروس میں خسرے کی وبا ،5بچے ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد بستر مرگ پر ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج کر خسرے کی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کئے جائیں،متاثرین تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل کنگری کے کے ٹی میر محمد اور گوٹھ ایوب خروس میں خسرے کی وبا پھیل گئی۔5بچے جانبحق متعدد بچے بستر مرگ پر ہیں۔ خسرے کی وبا پھیلنے سے بچوں کے والدین میں تشویش پھیل گئی تفصیلات کےمطابق خیرپور کی تحصیل کنگری کے علاقے کے ٹی میر محمد اور گوٹھ ایوب خروس میں خسرے کی وبا پھیل گئی ہے موصولہ اطلاعات کےمطابق ایک ہفتے کے دوران کے ٹی میر محمد اور گوٹھ ایوب خروس میں خسرے (جلدی بیماری) میں مبتلا5 بچے جانبحق ہوچکے ہیں۔