کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سطح کے تنظیمی وفد نے مرکزی رہنماؤں سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں پارٹی بیانیے کی ترویج اور تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک فعال کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں مرکزی رہنما ارشاد ظفیر، شبیر احمد قائم خانی، سید شکیل احمد، شریف خان اور ارشد حسن شامل تھے۔، پنجاب کی نمائندگان میں زاہد ملک رکن بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی، عابد گجر صدر ایم کیو ایم پنجاب، محمد علی آغا ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب، شہباز بٹ زونل صدر گوجرانوالہ موجود تھے۔