کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ ، تعلیمی اداروں اور صحت مراکز کی بڑے پیمانے پر تباہی، 22اسکول اور 17طبی مراکز کو نقصان کی تصدیق، بیشتر فضائی حملے شہری علاقوں میں کیے گئے جن سے وسیع نقصان ہوا،جنگ اثرات پر نیو یارک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ میں عالمی قوانین خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے گئے۔ ایران میں جاری جنگ کے دوران تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی بڑے پیمانے پر تباہی سامنے آئی ہے، جس کی تصدیق نیو یارک ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کی گئی ہے۔ جس میں مجموعی تباہی کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔