• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی، عالمی رائے عامہ پاکستان کے حق میں ہوگئی، اپسوس

کراچی( نیوز ڈیسک)جنگ بندی ، عالمی رائے عامہ پاکستان کےحق میں ہوگئی ، اپسوس۔ سوشل میڈیاپر71فیصد کی پاکستان کیلئے مثبت رائے، امریکی اور بھارتی بھی پاکستانی کردار کے معترف۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی سنجیدہ کوششوں کے باعث پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جارہی ہے ،اور جنگ بندی سے پہلے پاکستان کے کردار پر تنقیدکرنے والے اب پاکستان کی تعریف کررہے ہیں ،،اس بات کا انکشاف ا اپسوس نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جاری آراء کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کے ذریعے تجزیے کے بعد کیا،،اپسوس کے مطابق 8 اپریل کو جنگ بندی کے اعلان کے بعدسوشل میڈیاپر 71فیصد صارفین نے ثالثی میں پاکستان کی کردارکی تعریف کی ،او ر جنگ رکوانےپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید