کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام،ایکسچینج کمپنیوں کے لیے فارورڈ سیل سہولت متعارف،ہوم ریمیٹینسز کے نظام میں شفافیت اور بہتری کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکس چینج کمپنیوں کے ہوم ریمیٹینسز کے لیے فارورڈ سیل سہولت فراہم کر دی ہے ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے صدر، ظفر پراچہ کا کہنا ہے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کر دیا ہے ،سرکلر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے اندرونِ ملک موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر کی فارورڈ سیل کے حوالے سے ایک منظم اور شفاف نظام متعارف کروایا ہے۔