• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن شور شرابہ کرکے ایوان کا ماحول خراب کرتی ہے، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن شور شرابہ کرکے ایوان کا ماحول خراب کرتی ہےبل بورڈز کے حوالے سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جلد ٹاؤن سطح پر غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں سٹی کونسل کی حالیہ صورتحال، اپوزیشن کے رویے اور شہری معاملات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ کونسل میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ہیں، تاہم چند افراد کی وجہ سے ایوان کا ماحول خراب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی منافقانہ روش کو مسترد کرتے ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ برداشت اور تحمل کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ جب اپوزیشن ارکان ایوان میں موجود تھے تو ماحول کشیدہ تھا، لیکن جیسے ہی وہ احتجاج کرتے ہوئے باہر گئے تو ماحول بہتر ہوگیاانہوں نے کہا کہ وہ بطور میئر کونسل کو جوابدہ ہیں اور ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید