کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہمارے یوتھ کونسلر کو گرا کربری طرح زدوکوب کیا،مئیر کے اشارے پر انکے لوگوں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں نجمی عالم نے اپنا ایجنڈا پورا کیااور ایوان کا ماحول خراب کیا سٹی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میئر ہماری عدم اعتماد کی تحریک سے گھبرائے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی والے غنڈہ گردی کے ارادے سے آتے ہیں باہر سے آئے ہوئے لوگ ایوان میں تیار بیٹھے ہوتےہیں میئر انہیں اشارہ کرتے ہیں وہ مخالف ارکان پر پل پڑتے ہیں جمعے کو سٹی کونسل اجلاس میں ان لوگوں نے ہمارے یوتھ کونسلر سے کرسی کھینچی اور وہ گر پڑے انہیں بری طرح زدو کوب کیاان لوگوں کو کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے وہی لوگ شہر میں بھی کرپشن کررہے ہیں اور ایوان میں بھی مسائل پیدا کررہے ہیںاندازہ تھا مرتضی وہاب جس ماں کے بیٹے ہیں کچھ میچیورٹی کا مظاہرہ کریں گے لیکن وہ بھی غیر سنجیدہ ہیں جب ہم واپس اجلاس میں آئے تو بھی ہمیں بولنے کاموقع نہیں دیا گیا پاکستان میں اہم ترین صورتحال ہےجنگ چل رہی تھی اس کو رکوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔