کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی عباس ولد ابراہیم، ہارون ولد صابر اور سیرس ولد سردار کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان جعلی کرنسی کہاں سے حاصل کرتے ہیں اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے بھی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔