• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم، عوام کو ریلیف دیا جائے، سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی واضح کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچائے جائیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کے عوام شدید مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،لہذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر کے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف سفری اخراجات تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے باعث اشیائے خوردونوش، ادویات، ٹرانسپورٹ، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور عوام مہنگائی کے ایک بڑے بھنور میں پھنس چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کا فائدہ عوام تک منتقل کرے،اگر عالمی سطح پر ہونے والی کمی کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کی جائے تو عوام میں مایوسی اور بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید