• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف تھانے کا گھیراؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف شریف آباد تھانے کے باہر علاقہ مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا، احتجاج میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے جنہوں نے پولیس اہلکار کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ، مظاہرین کاکہنا تھاکہ حمزہ نامی ایک پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر علاقہ مکینوں کو ہراساں اور خوفزدہ کرتا ہے ، متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ اہلکار کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی، مظاہرین کاکہنا تھا کہ شریف آباد تھانے کی پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کی حمایت کر رہی ہے اور شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام مظاہرین کی شکایت کا نوٹس لیں اور مبینہ پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی بڑی تعداد تھانے کے اندر داخل ہوگئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید