کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن کا کہنا ہے کہ آئینی حقوق دے کر گلگت بلتستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوسرے صوبوں کے برابر نمائندگی دی جائے، 78 سال ہوچکے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیے گئے، انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام نے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی پر پہلے بھی اعتماد کیا اور ان کے حکم پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے امیدوارو کو کامیاب کروایا ہم نے پہلے حکومت تشکیل دی اور پھر مختلف حکومتوں کا حصہ بھی رہے، اسلامی تحریک آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔