• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، گھر میں تیز دھارآلہ کے وار سے میاں بیوی شدید زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ رحمانیہ مسجد کے قریب گلی نمبر 10 میں واقع گھر میں تیزدھارآلہ کے وارسے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا زخمی خاوند کی شناخت 50 سالہ مرشد ولد جلال خان اوربیوی کی فیروزہ کے نام سے کی گئی، اقبال مارکیٹ پولیس نے بتایاکہ واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، پانچ سال قبل خاتون کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اس نے مرشد نامی شخص سے شادی کرلی تھی ، زخمی میاں بیوی کے گھر میں رنگ کا کام ہو رہا ہے اور صبح جب مزدور رنگ کرنے کے لیے پہنچا اوردروازے پردستک دی تو کسی نےدروازہ نہیں کھولا جس پر مزدور نے دروازے سے جھانک کر دیکھا تو خاتون گھرمیں زخمی حالت میں موجود تھی ، مزدور نے اہل علاقہ اور زخمی خاتون کے بیٹے شکیل کو اطلاع کردی اور پھر انھوں نے پولیس کو اطلاع دی ، اہل محلہ نے بتایاکہ زخمی میاں بیوی کو عادل نامی شخص نے جائیداد کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید