کراچی: ( جنگ نیوز)سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی نےاجتماعی قربانی کے آپریشن کی نگرانی کی اور تیسرے روزگوشت کی تقسیم کے اختتام پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے اس سال اجتماعی قربانی میں کم و بیش 15 فیصد اضافہ ہوا،ماہی گیروں کی اپیل پر منوڑا کی ساحلی پٹی پر بھی کئی من گوشت روانہ کیا گیا،چار ہزار سے زائد رضاکاروں نے شہروں، دیہی علاقوں اور قصبوں میں 225 سے زائد مقامات پر قربانی کے انتظامات سنبھالے،انہوں نے کہا کہ 45 فیصد گوشت حصہ داروں نے وصول کیا جبکہ 55 فیصد پاکستان بھر کے لاکھوں غریب، نادار، سفید پوش اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔