کراچی (اسٹاف رہورٹر) ملیر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 سی میں مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والا 22 سالہ راشد بلیدی ولد مراد علی دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا موبائل فون چوری ہوگیا تھا اور اسے شبہ تھا کہ علاقے کے چند نوجوان اس واردات میں ملوث ہیں، اسی معاملے پر مقتول کا مذکورہ افراد سے جھگڑا ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں چند مشتبہ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔