کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ عوامی حکومت ہی عوام کی مشکلات کا احساس کرسکتی ہے ، عالمی حالات کے تناظر ، ایران امریکا کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اتار چھڑائو کی وجہ سے ہر ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی مشکلات کا احساس کرنے کی ضرورت ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی حکومت کا بڑا اقدام ہے جس سے مہنگائی میں کمی کرنے کا موقع ملے گا۔