کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کامران اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، دریں اثنا مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب سعید آباد سیکٹر ڈی تھری میں واقع صلاح الدین ایوبی مسجد میں ادا کی گئی، تدفین سات نمبر قبرستان میں ہوئی۔