• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج کراچی میں مختلف تربیتی و آگاہی سیشنز کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی او سی 25 میک ڈویژن میجر جنرل عدنان سلطان نے کیڈٹ کالج کراچی میں دورے کے موقع پر برگیڈیئر(ر)علی نقی ستارہ امتیاز ملٹری کی بطور پرنسپل ادارے میں نظم و ضبط، تعلیمی معیار، شخصیت سازی اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے اطمنان کا اظہار کیا ہے، کیڈٹ کالج کراچی میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے لیے خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف تربیتی و آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، اساتذہ کے لیے ٹیبل مینرز اور پروفیشنل ایتھکس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد تدریسی عملے کی شخصیت، رویوں اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ وہ کیڈٹس کے لیے عملی نمونہ ثابت ہو سکیں، نئے داخل ہونے والے کیڈٹس کے ساتھ خصوصی ڈنر سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں ٹیبل مینرز، سماجی آداب، نظم و ضبط اور باوقار طرزِ زندگی کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا، اس اقدام کو والدین اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید