• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، شادی کی مختلف تقاریب میں آتش بازی کرنیوالے 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )شادی کی تقریب میں آتش بازی و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 24 ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے موقعہ پر 2 سپیکر،میوزک میکر و مکسر،سامان آتش بازی اور 5 عدد گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ادھرشادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 12ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 12ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 7 عدد چائنہ باکس، 31 عدد انار،61 عدد سوتر گولے،3 عدد ہوائیاں اور سینکڑوں کی تعداد میں چلیدہ اناروں کے خول، سوتر گولے بھی برآمد ہوئے، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید