راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن اسلام آباد پولیس کے 7 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض انتہائی جانفشانی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔ عید کے دوران نمازِ عید کے اجتماعات، تفریحی مقامات، پارکس، شاپنگ مراکز، مویشی منڈیوں، اہم سرکاری و نجی تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں نے پرامن اور خوشگوار ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں۔