راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، 42 ہزار 200 روپے،چھینے گئے 4 موبائل فون برآمد کرلئے گئے ، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا ، پولیس کاکہنا ہے کہ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 42 ہزار 200 روپے،چھینے گئے 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔