• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 167 سڑک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 186 زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید کے تین دنوں کے دوران ضلع راولپنڈی میںمجموعی طور پر 167 روڈ ٹریفک حادثات اور آتش زدگی کے 46 واقعات رپورٹ ہوئے، جن پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں ،ترجمان ریسکیو1122 راولپنڈی محمد عثمان گجر کے مطابق 167 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 189 افراد متاثر ہوئے۔ ان حادثات کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 84 افراد شدید اور 102 افراد معمولی زخمی ہوئے، متاثرین میں 157 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں، عید کے ایام میں ضلع راولپنڈی میں آگ لگنے کے 46 واقعات پر ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پایا، جس کی بدولت تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی املاک کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید