• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ،4500ٹن آلا ئشیں ٹھکا نے لگائی گئیں

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کینٹ عامر رشید اور ڈپٹی سی ای او ناصر کمال نے گزشتہ روز کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عید صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ ۔چیف پبلک ہیلتھ آفیسرخلیل اللہ نے فیلڈ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں قائم کنٹر ول روم سے عید صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی گئی راولپنڈی کینٹ بورڈ کو مجموعی طور پر354 موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ۔عید کے تینوں دن ملازمین نے جا نفشا نی اور لگن سے کا م کر تے ہو ئے قر با نی کے جا نوروں کے فضلے (آلا ئشیں)ٹھکا نے لگا نے کا عمل مکمل کیا ۔عید کے تینو ں دنو ں میں 4500ٹن آلا ئشیں ٹھکا نے لگائی گئیں اور مختلف علاقوں میں چونے کے چھڑکاؤ کا عمل صفائی آپریشن مکمل کیا گیا اس موقع پر سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ عامر رشید اور ڈپٹی سی ای او ناصر کمال نے صفائی آپریشن میں شریک تمام افسران اورعملے کوخراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد سے مزید