• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر سجاد سید کی تائی انتقال کرگئیں

راولپنڈی ( نامہ نگار)اوجڑی کلاں، فیض آباد کے مرحوم راجہ خورشید احمد کیانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ سلطان عبید الرحمن کیانی، مرحوم راجہ سلطان حفیظ کیانی اور حارث ندیم کیانی کی والدہ جبکہ سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عامر سجاد سید کی تائی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج (اتوار) صبح 11 بجے اوجڑی کلاں، فیض آباد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین قبرستان بھارے پھلاں میں ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید