اسلام آباد ( جنگ نیوز) سات جون کو گلگت بلتستان کےعوام پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ پیپلزپاٹی جب اقتدار میں آئی عوامی خدمت کی مٹال قائم کی۔ پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کےانچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ اور راشد چوہان کاکہناہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کوگمراہ کرنے اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئےجی بی الیکشن میں بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہےسید سبط الحیدر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کوجب بھی اقتدار ملا غریب مستحق اور پسے ہوئے طبقے کی فلاح وبہبود اور انکی بے لوث خدمت کی گئی۔