راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے10لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلات کارروائیاں تھانہ وارث خان ، صدر بیرونی اور واہ کینٹ کے علاقوں میں کی گئیں ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔