• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں وارداتیں، شہری گاڑی 14 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،جب کہ اسلام آباد میں تھانہ سنبل کے علاقہ سے ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سے ایک کار ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے ایک ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے 2کینٹ ،ویسٹریج ،ائرپورٹ ،مورگاہ کے علاقوں سےایک ، ایک ،صدرواہ کے علاقہ سے 3،گوجر خان کے علاقہ سے ایک ،صدربیرونی کے علاقہ سے ایک ،روات کے علاقہ سے ایک اور کلرسیداں کے علاقہ سے ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ختم نبوت سٹاپ کے قریب 2نامعلوم ملزمان لاریب شہزاد سے 8ہزار روپے ،موبائل اور لیپ ٹاپ چھین کرلے گئے ،خیابان سرسید میں عبدالقدوس کے 2موبائل ،کمیٹی چوک میں شہری کی گاڑی سے سگریٹ کاکاٹن مالیتی 50ہزارروپے ،کرتار پورہ میں شہری کالیپ ٹاپ ،سپیکر ،گھڑی ،چاندی کی انگوٹھی ،نجی ٹاؤن میں شازیہ بانو کے گھر سے تالے توڑ کر موٹر سائیکل ،2ایل سی ڈیز،15ہزار روپے اوردیگر سامان ،ڈھوک چودھریاں میں عبدالوحید کے گھرسے ایل سی ڈی ،30ہزار روپے اور دیگر سامان ،پسوال میں عادل اشفاق کی گائے اور3بچھڑیاں ،اڈیالہ روڈ پر ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید