• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احیائے مکتبِ رہبری پروگرام اہم سنگِ میل ہے، آئی ایس او

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ترجمان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کہا ہے کہ احیائے مکتبِ رہبری پروگرام امتِ مسلمہ کی فکری بیداری، وحدت اور استقامت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں، طلباء اور عوام میں مکتبِ رہبری کی فکر کو عام کرنے، اسلامی اقدار کو فروغ دینے اور عالمی استعماری سازشوں کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہےترجمان نے کہا ہے کہ احیائے مکتبِ رہبری پروگرام کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمینار، تربیتی نشستیں، فکری ورکشاپ، لیکچر اور خصوصی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں علماء، دانشور، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہےان سرگرمیوں کا مقصد رہبرِ معظم کی فکری جہتوں کو اجاگر کرنا اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، بصیرت اور مزاحمت کا پیغام دینا ہےترجمان آئی ایس او نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکتبِ رہبری کی فکر نہایت اہم ہے، جو نوجوانوں کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنےحق و صداقت کا ساتھ دینے اور اسلامی اصولوں پر ڈٹ جانے کا حوصلہ فراہم کرتی ہےاحیائے مکتبِ رہبری پروگرام کے دوران تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور مختلف شہروں میں خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں تک رہبری کی فکر اور امتِ مسلمہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ آئی ایس او پاکستان نے عوام، طلباء اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احیائے مکتبِ رہبری پروگرام میں بھرپور شرکت کریں، اتحاد و وحدت کو فروغ دیں اور ایک باشعور اور مضبوط اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید