ملتان (سٹاف رپورٹر) وہاڑی میں وکیل کے قتل اور ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف صوبہ بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے وہاڑی کے ذیشان شبیر ڈھڈھی ایڈووکیٹ کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ وکیل کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کا مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او ماچھیوال رائے ساجد حسین کھرل ایف آئی اے ملتان کی حراست سے جسمانی ریمانڈ کے دوران فرار ہو گیا تھا، جس کی اب تک گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔ وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور بائیکاٹ کیا گیا۔