• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی کوریج کیلئے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھاگئے

اسلام آباد (این این آئی) امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے اور کہا ہے کہ بریانی کا اصل مزہ تو یہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے تاریخی مذاکرات کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی صحافی پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے معترف ہیں، تاہم اسلام آباد پہنچتے ہی پاکستان کی خوبصورتی اور لذیذ پکوانوں، خصوصا بریانی کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ترکیہ کے مشہور خبر رساں ادارے سے منسلک ایک غیر ملکی صحافی نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں، بالخصوص غزہ کی صورتحال کے بعد، خطے میں ایک انتہائی اہم ثالث اور امن پسند ملک کے طور پر خود کو منوایا ہے۔سنجیدہ سفارتی گفتگو کے ساتھ ساتھ غیر ملکی صحافی پاکستانی کھانوں کے سحر میں بھی گرفتار نظر آئے۔

ملک بھر سے سے مزید