کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا ہے کہ اسپیشل اسکاؤٹس کی نشوونما اور تربیت مشکل کام ہے اور وہ والدین اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں جو ان کی تربیت کرتے ہیں وہ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر دو روز 5ویں سندھ ڈیرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کی درخواست پر معذور اسکاؤٹس کو اسپیشل اسکاؤٹس کا نام دیا گیا ۔ ہم اسی سلیبس کے مطابق ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس کو تربیت فراہم کرتے ہیں جو ورلڈ بیورو نے پریسکرائب کیا ہے صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس کی یہ 5ویں اگنوری ہے جس میں 438 اسکاؤٹس اور ان کے اساتذہ شریک ہیں اور یہ اگنوری کل تک جاری رہے گی ،صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں اسپیشل بچوں نے واک پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور ٹیبلوز پیش کی۔