اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطا بق سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس سفارتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دیرپا اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت کریں۔