اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز کر دیاگیا ، پہلی مرتبہ گوادر ، گبد کے بارڈرسے براستہ ایران وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی کنسائمنٹ روانہ کر دی گئی ، ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ اور ڈائر یکٹر جنر ل ٹرانزٹ ٹریڈ ثنااللہ ابڑو نے نمائندہ جنگ کو تصدیق کی کہ پا کستان سے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیا کے کنسائمنٹس گوادر، ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچایا جائے گااس حوالے سے پہلی باضابطہ کنساٹمنٹ روانہ کر دی گئی ، ثنااللہ ابڑو نے بتایا کہ پہلی برآمدی کھیپ ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان تاشقند کے لیے منجمد گوشت بھیجا گیا ہے۔ پاکستان سے ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے اشیا کے کنسائمنٹس گوادرکی بندرگاہ سے گبد بارڈر سے ایران کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس کوریڈور کے فعال ہونے سے پاکستان کی ناصرف معیشت کی نمو کی رفتار تیز ہوجائے گی بلکہ پاکستانی بندرگاہوں پر رش بھی بڑھ جائے گا، ثنااللہ ابڑو نے بتایا کہ پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا عملی آغاز ٹی آئی آر کے تحت کیا گیا ہے۔