کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد نور عالم عرف وفادار ولد ماروت خان کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا،ترجمان کے مطابق گرفتار ہشتگرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی اورپچھلے کچھ عرصے سے کراچی میں روپوش تھا اور افغانستان سے اپنے دیگرساتھیوں کی ہدایات پرکراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے اپنا گروہ منظم کر رہا تھا، 2014 میں فتنہ الخوارج کے مفتی نورولی کے گروہ میں شامل ہوا، ٹریننگ کے بعد جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کرنے میں ملوث ہے ،ہشتگرد نے انکشاف کیا کہ 2021 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ مکین پر حملہ کیا ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد کے دو ساتھی ہلاک ہوئےجبکہ دہشتگرد اوراس کے دیگر ساتھیوں نے لیویز کے 6 جوانوں کو اغواء کر لیا تھا، جبکہ اپنے دیگر ساتھیوں خان محمد عرف خورائی اورنقیب اللہ عرف معاویہ کے ہمراہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے روٹ پرمتعدد آئی ای ڈیز لگانے اوردھماکے کرنے میں بھی ملوث ہے،جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان روپوش ہوا اوربعدازاں فتنہ الخوارج کے کمانڈربلال عرف طوفان کی ہدایات پردہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کے لیے افغانستان سے جنوبی وزیرستان تشکیل بھیجنے میں بھی ملوث ہے۔